محمود مدنی کا استعفی نا منظور

نئی دہلی ۔7۔فروری۔سابق ممبرپارلیمنٹ مولانا محمود اسعد مدنی کا جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ نامنظور کردیا گیا ہے۔ مولانا محمود مدنی نے گزشتہ ماہ جمعیۃ علما ہند کے ناظم عمومی کے عہدہ سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفی دیدیا تھا ۔ مولانا مدنی کے استعفی کو نامنظور کرنے کا فیصلہ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کیا گیا ۔خیال رہے کہ مولانا محمود مدنی نے اپنے استعفیٰ نامہ میں آفیشیل لیٹرہیڈ پرصدر محترم کومخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا ’’بصد احترام جناب والا کی خدمت میں عاجزانہ عرض ہے کہ یہ ناکارہ اپنی تمام ترنا اہلیوں اورمختلف ذاتی اعذارکی بنا پرناظم عمومی ، جمعیۃعلماء ہند کےعہدے سے مستعفی ہوتا ہے‘‘۔ مولانا مدنی کے استعفی کے بعد سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا تھا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading