نئی دہلی ۔7۔فروری ۔کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں اگر وہ جیت کر مرکز میں حکومت بناتی ہے تو وہ تین طلاق قانون کو ختم کردے گی ۔ کانگریس اقلیتی کانفرنس میں مہیلا کانگریس کی سربراہ سشمتا دیو نے کہا کہ ہماری حکومت بنے گی تو ہم تین طلاق قانون ختم کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون مسلم مردوں کو جیل میں بھیجنے کی سازش ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ تین طلاق کو کالعدم قراردئے جانے کے بعد مودی حکومت اس سے متعلق ایک بل مسلم خواتین ( شادی کے حقوق کا تحفظ ) بل 2018 کر آئی تھی ، جو لوک سبھا میں توپاس ہوچکا ہے ، مگر راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے ۔ اس بل کی رو سے تین طلاق دینے والوں کو تین سال تک کی سزا کا بندوبست کیا گیا ہے ۔