نئی دہلی: ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی اوسطاً اضافہ ہوا ہے۔ زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44059 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.39 لاکھ ہوگئی ہے۔ 2524 فعال معاملوں میں اضافے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 443486 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 41024 مریض ٹھیک ہوگئے، جس میں اب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 85.62 لاکھ ہے۔ اسی عرصے میں 511 مریضوں کی مزید ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 133738 ہوگئی ہے۔
ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح کم ہوکر 4.85 اور بازیابی کی شرح 93.68 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.46 ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1643 فعال معاملے ریکارڈ کیے گئے۔ جبکہ کیرالہ میں 1000 فعال معاملے کم ہوئے اور صحتمند افراد کی تعداد بھی 6227 پر سب سے زیادہ ہے، جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ 121 اموات ہوئی ہیں۔
کووڈ- 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مہاراشٹرا میں اب فعال کیس 82521 ہیں۔ ریاست میں 50 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 46623 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 16.51 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4.94 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی تعداد گھٹ کر 65982 ہوگئی ہے جبکہ 2049 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 40212 ہوگئی ہے۔ یہاں پر 8391 متاثرہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اب تک 4.81 لاکھ سے زیادہ مریض متاثر ہوئے ہیں۔