کلکتہ ۔20۔ دسمبر ۔ ہائی کورٹ نے بی جے پی کی رتھ یاترا کو منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے اس معاملہ پر سماعت چل رہی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ بی جے پی کو رتھ یاترا کے بارے میں حکومت کو پوری معلومات دینا پڑے گی۔ بتا دیں کہ بی جے پی کو حال ہی میں رتھ یاترا کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ممتا بنرجی حکومت کی دلیل تھی کہ رتھ یاترا سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔سماعت کے دوران ریاستی پولیس کی جانب سے پیش ہوئے وکیل آنند گروور نے دلیل دی تھی کی بی جے پی کی رتھ یاترا کو لے کر بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کچھ اضلاع میں اجلاس کرنا چاہتی ہے تو اس کی اجازت دی جاسکتی ہے لیکن اس طرح کی وسیع پیمانے کی ریلیوں کو منظوری نہیں دی جا سکتی ہے۔