بینک پانچ دنوں تک بند رہیں گے

ممبئی :20ڈسمبر ۔آنے والے ہفتے میں اگر آپ کا بینک سے متعلق کوئی کام بچا ہے تو اسے آج ہی نمٹا لیں۔ بینک سے متعلق ضروری کام نمٹانے کے لئے آپ کے پاس 20 دسمبر تک وقت ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ ملک بھر کے سرکاری بینک 5 دن بند رہیں گے۔ بتا دیں کہ اس دوران دو دن بینک ملازمین کی ہڑتال بھی ہے۔اس ہفتے بینکوں میں کام کاج 20 دسمبر تک ٹھیک ڈھنگ سے چلے گا۔ جمعہ یعنی 21 دسمبر کو بینک ملازمین کی ہڑتال رہے گی۔ اس وجہ سے تمام سرکاری بینکوں میں کام کاج ٹھپ رہے گا۔ اس کے اگلے دن یعنی 22 دسمبر کو مہینہ کا چوتھا ہفتہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی بینکوں میں چھٹی رہے گی۔ 23 دسمبر کو اتوار کی وجہ سے سبھی بینک بند رہیں گے۔چوبیس دسمبر کو سبھی بینکوں میں کام کاج ہو گا۔ 25 دسمبر کو کرسمس کی وجہ سے سبھی بینکوں میں چھٹی رہے گی۔ جبکہ 26 دسمبر کو بینک ملازمین کی یونائیٹیڈ فورم کی ہڑتال کے باعث سبھی سرکاری بینک بند رہیں گے۔ 21 سے چھبیس دسمبر تک چھ دن میں سے بینک صرف ایک دن کھلیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading