مغربی بنگال :ممتا بنرجی کی روزگار اسکیم

کولکاتہ ۔ 4ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سو روزہ دیہی ملازمت اسکیم کیلئے فنڈس جاری کرنے میں تاخیر کررہی ہے اور پروگرام کو محدود کرنے کے مقصد سے پابندیاں عائد کررہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ریاست روزگار مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلمنٹ گیارنٹی قانون کے تحت ملازمتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں سرفہرست ہے حالانکہ اس کے کام میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ وہ اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ کم از کم تین مہینے تاخیر سے ادائیگی کی جارہی ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading