حیدرآباد:31/ اکتوبر ۔( ورقِ تازہ نیوز)کل رات تقریباً ساڑھے تین بجے کے قریب فخر کرناٹک حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی دامت برکاتہم کی فور وہیلر گاڑی کاماریڈی سے حیدرآباد واپس ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔جس میں ایک رفیق سفر کا انتقال ہوگیا ۔مولانا کو بھی سر اور جسم کے دیگر حصوں پر کافی چوٹیں آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا پی ایم مذمل رشادی یہ 30 اکتوبر 2023 اتوار کے روز پربھنی شہر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے تشریف لائے تھے – بعدازاں جلسہ عام کے اختتام پر وہ حیدر آباد کے لیے بذریعہ فارچیونر کار جس کا نمبر اے پی – 39 آر ڈی 0786 اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ رات 12 بجے کے قریب راونہ ہوگئے –
جنہیں پربھنی شہر سے ناندیڑ تک پربھنی شہر کے کچھ علماء کرام راونہ کرنے کے لیے گئے تھے- ناندیڑ سے مولانا اگلے سفر کے حیدرآباد کے لیے روانہ ہو گئے – بعدازاں کاما ریڈی بائے پاس کے پاس 31 اکتوبر 2023 کی الصبح چار بجے کے قریب ان کے کار کو عقبی حصہ سے آرہی ایک لاری نے زوردار ٹکر دے دی – جس پر مذکورہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹی ہو گئی – کار کے ٹکراتے ہی پلٹی ہونے پر کار میں سوار مولانا پی ایم مذمل رشادی ،ببینگلور ،مفتی انس مظاہری، نندیال، کرناٹک، ڈرائیور جعفر کو شدید چوٹیں آئی – جبکہ گاڑی میں عقبی سیٹ پر سوار مولانا کے ساتھی زبیح اللہ، بینگلور جائے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے- انا للہ وانا الیہ راجعون – حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ حادثہ میں فارچیونر کار کا سامنے کا پورا حصہ چکناچور ہو گیا ہے ۔