معاشی بحران میں پریشان پاکستان کا نیا ریکارڈ

اسلام آباد۔  پاکستان کے اقتصادی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ روز مرہ کی چیزوں کی بڑھتی قیمت نے پاکستان کی کمر توڑ دی ہے۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد ہی پاکستان کی ایسی حالت ہو گئی ہے کہ  جس کی کسی نے امید بھی نہیں کی تھی۔ حالات یہ ہو چکے ہیں کہ کوئی بھی ملک اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ معاشی بحران سے جوجھ رہا پاکستان دنیا کے سامنے مدد کی گہار لگا رہا ہے۔ پاکستان کی اسی کمزور حالت نے جانے۔ انجانے میں ایک ایسا ریکارڈ بنا دیا ہے جس کے بارے میں اس نے سوچا بھی نہیں تھا۔ دراصل، عمران خان کی حکومت نے ایک سال کی مدت کار میں ریکارڈ قرض لئے ہیں۔۔

ابھی تک کے اعدادوشمار کے مطابق، عمران خان کی حکومت نے ایک سال کی مدت کار کے دوران ملک کے کل قرض میں  7509 ارب( پاکستانی) روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی میڈیا سے ملی اطلاعات کے مطابق، قرض کے یہ اعداد وشمار اتنے بڑھ گئے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض سے منسلک ان اعدادوشمار کی جانکاری وزیر اعظم دفتر کو بھجوا دی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading