مصباح الحق کورونا سے متاثر

کراچی، 03 جنوری (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق پیر کو کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے۔مقامی نیوز چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح امریکہ گئے تھے اور وطن واپسی پر کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دوسری بار ہے جب مصباح کو کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ گزشتہ سال ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے لاہور واپسی کے موقع پر مصباح کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے نتیجے میں انہیں جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں 10 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading