ناندیڑ:3جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)نئے سال کے آغاز کےساتھ ہی ناندیڑشہر وضلع میں کورونا کیسیز میں اضافہ ہورہا ہے۔سال نو کے پہلے دن پانچ‘ دوسرے دن 9 اورآج تیسرے دن10پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔اس طرح تین دنوں میں24 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ۔ان نئے مریضوں میں90فیصد کا تعلق ناندیڑشہری حدودمیں پائے گئے ہیں۔آج 3جنوری پیر کو کورونا وائرس کے دس نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ضلع میںزیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے اور ریکیوری کی شرح میںآج کمی آئی ہے جو 97.03 تک پہنچ گئی۔مگر کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی۔آج کے مریضوں میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں08، نائگاو¿ں-01، تھانے کا01مریض ہے۔آج 720 رپورٹس میں سے 705 منفی اور 10 مثبت ہیں جس کے نتیجے میں مریضوں کی کل تعداد 90ہزار572 ہو گئی ہے۔
ریاست بھر میں ریکارڈ تعدادمیں کورونا اورنےے ویرینئٹ اومیکرون کے مریض مل رہے ہیں۔ریاست میں کورونا کی تیسری لہر نے دستک دے دی ہے اسلئے عوام کواب باخبر رہنے اور احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔