جلگاؤں ٥ ِجنوری.ء(سعیدپٹیل )شہر کے جلگاؤں اورنگ آباد ریاستی شاہرہ پر ایم آئ ڈی سی اس صنعتی علاقہ میں مراٹھی روزنامہ لوکمت دفتر کے پاس کار نے بائیک کو سامنے سے زبردست ٹکر ماری ۔اس حادثے میں شہر کے تانبہ پورا علاقہ کے میاں بیوی جاۓحادثہ پرہی جاں بحق ہوگۓ۔یہ واقع آج صبع ساڑھےگیارہ بجے کے قریب ہوا۔جس سے تانبہ پورا علاقہ میں رنج وغم کی لہر دوڑگئ ۔ صادق خان افضل خان (عمر بیالیس ) رہایش قومی شاہرہ نمبر چھ ریلائینس پیٹرول پمپ کے پیچھے جو تانبہ پورا سے یہاں منتقل ہوۓتھے۔ایم آئ ڈی سی میں حمالی کی مزدوری کرکے اہل خانہ کی ضرورتوں کوپورا کررہےتھے۔آج صبع گھریلوں گیس ہنڈی ختم ہوجانے کی وجہ سے صادق خان اور ان کی بیوی زائیدا بی صادق خان (عمر تیس )یہ دونوں میاں بیوی گیس ہانڈی بھرنے کےلۓ ایم آئ ڈی سی علاقہ میں ہوٹل میتریہ کے قریب گیس ایجنسی گۓاور وہاں سے گیس بھر کر اپنی بائیک (ایم ایچ زیرو پانچ۔ یو ایکتیس تیراسی )سے جارہےتھے کہ سامنے سے آنےوالی کار (ایم ایچ انیس۔اے تیراپندرہ )نے بائیک کوزبردست ٹکرماری ۔کار تیزرفتار ہونے سے بائیک زبردست ٹکر کاشکار ہوئ۔جس میں صادق خان جاۓواقع پرہی دم توڑ چکےتھے جبکہ بیوی زائیدابی اسپتال لیجاتے ہوۓ انتقال کرگئیں۔حادثہ میں جاں بحق میں بیوی کی لاشوں کو ضلع سول اسپتال و میڈکل کالج لایاگیا ۔اس حادثہ کا پنچ نامہ کر گناہ درج کرنے کا کام شروع تھا۔حادثہ میں جاں بحق میاں۔بیوی کو سمیر خان( عمر بیس )اور شعیب خان (عمر اٹھارہ )یہ دو لڑکے ہیں۔ایم آئ ڈی سی پولیس آگے کی کاروائ میں مصروف ہیں۔