مسلمانوں کو ریزرویشن دینے پر شردپوار نے کیا کہا پڑھئے

ممبئ۔8 دسمبر ۔(ایجنسیز )۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار نے کل ممبئی میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے اس موقف پر زبردست تنقید کی ہے جس میں حکومت نے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیئے جانے کی بات کہی ہے۔ شردپوار نے کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔ یہ سماج آج ملک میں تعلیمی، سماجی ومعاشی لحاظ سے انتہائی پچھڑا ہوا ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے پر غور کرنا ہوگا۔اسی نقطہ نظر سے سابقہ حکومت نے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا تھا جسے عدالت نے بھی منظوری دیدی تھی۔ لیکن آج حکومت مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہ دیئے جانے کی بات کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں ودیگر مذاہب کے تعلق سے بی جے پی کی قیادت ایک الگ سوچ رکھتی ہے۔ یہ قومی یکجہتی کی سوچ نہیں ہے اور یہ سوچ ناانصافی کی بنیاد ہے۔ اس لئے آئندہ ہم مسلم اور دھنگر سماج کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading