مسجدِ قباء ناندیڑ میں آج خصوصی اصلاحی و تربیتی مجلس

ناندیڑ: مسجدِ قباء، باغبان کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں آج بعد نمازِ مغرب ایک خصوصی اصلاحی و تربیتی مجلس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس سے عالمِ دین، مصلح و مربی حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی خطاب فرمائیں گے۔
حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی، خلیفۂ و مجازِ محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ آپ کے اصلاحی و تربیتی بیانات سے عوام و خواص بڑی تعداد میں استفادہ کرتے ہیں۔
اس خصوصی مجلس میں اصلاحِ اعمال، تزکیۂ نفس، اللہ تعالیٰ سے تعلق، ذکر و فکر اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے اہم اور فکر انگیز گفتگو ہوگی۔
مستورات کے لیے بھی باپردہ سماعت کا نظم
خواتین کے لیے بھی مسجد کے پڑوس میں باپردہ سماعت کا خصوصی نظم رکھا گیا ہے، تاکہ مستورات بھی اس اصلاحی و تربیتی مجلس سے استفادہ کرسکیں۔
نمازِ عشاء کا خصوصی اہتمام
آج کی حد تک مسجدِ قباء میں نمازِ عشاء، ان شاء اللہ، مجلس کے اختتام پر ادا کی جائے گی۔
شہر ناندیڑ کے حفاظ و علماء کرام نے اہلِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت مجلس میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کریں، خود بھی استفادہ کریں اور اپنے اہلِ خانہ و احباب کو بھی شرکت کی ترغیب دیں۔
مقام: مسجدِ قباء، باغبان کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ
وقت: آج، بعد نمازِ مغرب
خطاب: حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading