ناندیڑ:29ڈسمبر (ورق تازہ نیوز)
ترجمہ: اے ایمان والو ایک دوسرے کا مال حرام یا باطل طریقے سے نہ کھاو۔ یہ آیت کس طرح جوڑے جہیز کے لین دین کرنے والوںسے مخاطب ہے ۔ اس کی تفصیل ا صل کتاب ”مرد بھی بکتے ہیں ‘ جہیزکے لئے “ میں پیش کی گئی ہے ۔ اعلیٰ حضرت احمدرضاخان بریلوی ؒ ‘ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی ؒ ‘ مولانا مفتی محمدشفیع ؒ کے علاوہ ابن کسیئرؒ جلد لین اور دیگر مفسرین نے اس آیت کی تشریح میںفرمایا کہ ہر وہ مال جو ‘رشوت دھوکے ‘ فریب ‘ غیرسنت رسول ﷺ نے فرمایا ظلم اور دوسرے کو تکلیف پہنچاکر حاصل کیاجائے باطل ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ اپنی حلال کمائی بھی ناجائز کاموں پرخرچ کرنا اکل ِ حرام کی تعریف میںشامل ہے ۔ ا س طرح تمام معروف علماءو مشائخین کی نظرمیں رسم و رواج کے نام پر لڑکی کے ماں باپ اور بھائیوں پرشادی کے خرچ کابوجھ ڈالنا ایک دوسرے کے مال کوباطل طریقہ سے کھانا ہے جب تک کہ خرچ کرنے والے کی دل سے رضامندی نہ ہو یہ مال حرام ہے ۔ اسی لئے بہانہ یہ شراشا جاتا ہے کہ ”لڑکی والوں نے خوشی سے دیا ہے ۔ پولس یا سرکاری افسروں یاکالج یا ٹرین کی سیٹ کےلئے رشوت بھی خوشی سے ہی دی جاتی ہے ۔لیکن یہ خوشی ہے یا مجبوری یہ سب جانتے ہیں ۔
ان خیالات کااظہار شیخ عبدالستار جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماءناندیڑ نے شہرکے سندرنگر میںواقع مسجد میں خطاب کے دوران کیا ۔ موصوف نے کہا کہ ناندیڑ کی ایک مسلم لڑکی حال ہی میں کورٹ میرج کرکے کرسچن بن چکی تھی ۔مجھے کچھ محلوں کے لوگوں نے بتایا۔اس لڑکی نے کرسچن لڑکے سے شادی بھی کرلی ۔اس بات کاعلم ہونے پر لڑکی کے پاس جاکر بات کی گئی اوراسلام کے بارے میں سمجھایاگیا ۔الحمداللہ میری بات سن کر اس لڑکی نے دوبارہ اسلام قبول کرلیا۔لیکن اس لڑکی نے مجھ سے کچھ سوالات کئے ۔میری عمر 37 سال ہوچکی ہے اور میرے لئے صرف تین رشتے آئے تھے اور وہ لوگوں نے جوڑے گھوڑے کی رقم کی مانگ کی ۔آپ مجھے اس سوال کاجواب دیں ایک رکشہ چلانے والا گھوڑے جوڑے کی رقم اورر سونا کہاں سے دے سکتاہے؟یہی خاندان کی مجبوری تھی ہم جہیز کہاں دے سکتے ہیں اس لئے میں نے کرسچن مذہب قبول کیاتھا ۔
اپنے خطاب میں موصوف نے یہ بھی کہاکہ جوڑے کی رقم لینا حرام ہے ۔ جمعیتہ علماءآپ لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ جو افرادغریب ہیں اورانکی لڑکی شادی کامسئلہ ہورہاہے تو اسکی شادی کاپورا انتظام جمعیتہ علماءکی جانب سے کیاجائے گا۔ اسلئے ضرورت مند افراد شیخ عبدالستار جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماءناندیڑ‘ موبائل نمبر 7972155010۔ سلیم دیشمکھ سدی ضلع جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماءناندیڑ‘موبائل 9766130860 پرربط قائم کریں۔