مراٹھا ‘دھنگرریزرویشن کے تعلق سے رٹ پٹیشن کی خبر بے بنیاد:مولانا ندیم صدیقی

ممبئی۔20 دسمبر (ورق تازہ نیوز ) مراٹھا سماج کو دیئے گئے 16فیصد ریزرویشن کی جمعیة علماءمہا راشٹر کی جا نب سے مخالفت کرنے کی مراٹھی اخبار سامنامیں شائع خبریا نیوز چینل 18 پرجو ویڈ کلپ چلائی جا رہی ہے وہ بے بنیاد ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے کیو نکہ جمعیة علماءمہا راشٹر، مراٹھا اور دھنگر سماج، ہی نہیں کسی بھی طبقہ اور سماج کے ریزرویشن کے خلاف نہیں ہے رہی بات ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کردہ پٹیشن کی تووہ 2015ءکی ہے جو مسلمانوں کی پسماندگی کی بنیاد پر دئےے گئے ریزرویشن کی بحالی سے متعلق ہے ،ہم نے مراٹھا ریزرویشن کی مخالفت میں عدالت میں کوئی بھی پٹیشن داخل نہیں کیا ہے ۔یہ باتیں آج یہاں جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دفتر جمعیة سے اخبارات کے لئے جاری اپنے ایک صحافتی بیان میں کہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیة علماءمہا راشٹر کا شروع سے یہ مو قف رہا ہے کہ پسماندگی کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزر ویشن دیا جائے ،جو سابقہ حکومت نے5 فیصد ریزرویشن مسلمانوں کے لئے متعین کےا تھا ،اسی کی بحالی کےلئے جمعیة علماءکمر بستہ ہے اور آخری دم تک لڑائی لڑتی رہے گی ، جمعیة علماءہند1952ءسے ہی پسماندگی کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن دلانے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ،انہی کو ششوں کے نتیجہ میں مختلف ریاستی حکو متوں نے مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزر ویشن دیا ہے ،اسی طرز پرسابقہ کانگریس و این سی پی حکومت نے ۴۱۰۲ءمیں بذریعہ آرڈےننس پسماندہ مسلمانوں کو۵ فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کےا تھا ،وہ خصوصی آرڈیننس کبھی قا نونی شکل اختیار نہ کر سکا ، اور ۶ مہےنہ بعد ہی اس کی قا نونی حیثیت سلب ہو گئی ،اسی ضمن میں قا نونی لڑائی کے لئے جمعیة علماءمہا راشٹر نے 2015ءمیں سینرایڈوکےٹ ستیش تلےکر کو اپنا وکےل نامزد کےا تھا اور اس کے ذریعہ ممبئی ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کےا تھاجو زیر بحث ہے ۔عدلت میں داخل کی گئی پٹےشن کے حوالے سے فر قہ پرست اور شر پسند عنا صر یہ با ور کرانے کی نا کام کو شش کر ر ہے ہیںکہ جمعیة علماءمہا راشٹر مراٹھا ریزرویشن کی مخالفت کر رہی ہے ،جو صرف اور صرف دروغ گوئی پر مبنی ہے ،حقیقت یہ ہے کہ جمعیة علماءنے مراٹھا ریزرویشن کا نہ صرف خیر مقدم کےا ہے بلکہ بھر پور حمایت کا اعلان کےا ہے ،مولانا ندیم صدیقی نے مزید کہا کہ البتہ اگر اس پٹیشن میں کوئی شق ایسی آگئی ہو جس سے یہ محسوس ہو تا ہے کہ جمعیة علماءمہا راشٹر، مراٹھا اور دھنگرسماج، کے ریزرویشن کے خلاف ہے تو جمعیة علماءاس شق کو حذف کرانے کے لئے تیار ہے ،ہمیں اس میں کوئی اعتراض نہ ہوگا ۔ ہم نے عدالت میں جو پٹیشن داخل کےا ہے اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ دیگر طبقات کی طرح مسلمانوں کو بھی انکی سماجی معاشی،اور تعلیمی پسماندگی کی بنیاد پر آباد ی کے تناسب سے ریزرویشن دیا جائے تاکہ وہ بھی ملک کے مین اسٹریم میں بھی شامل ہو سکےں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading