مدھیہ پردیش: پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک پر ویڈیو،دو نوجوان گرفتار

مدھیہ پردیش: پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک پر ویڈیو،دو نوجوان گرفتار

مندسور(مدھیہ پردیش): ہاتھ میں پستول لے کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پر دو جوان جیل کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ان نوجوانوں کا نام راہل اور کنہیا نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائے۔ اس ویڈیو کے مطاق انہوں نے ہاتھ میں پستول لئے بائیک پرجارہے تھے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اس کارروائی کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ملزم راہل نے بتایا کہ اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر زیادہ تبصرے اور لائیکس آئے ہیں۔ میں یہ پستول اپنے ایک دوست کے پاس سے حاصل کی تھی۔مجھے اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ پستول مجھے مشکلات میں ڈال دے گا۔“ ملہار گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج دلیپ راجوری نے بتایاکہ ہم نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پایا ہے لیکن ہمیں اس ویڈیو میں بتائے گئے مقام کا پتہ نہیں لگ پارہاتھا۔ میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ یہ مقام و جگہ میرے ہی پولیس اسٹیشن حدود میں آتی ہے۔ ا س کے بعد ہم نے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ پستول کو ضبط کرلیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading