محکمہ موسمیات کی وارننگ: پربھنی وناندیڑ ضلع کیلئے آج اورنج الرٹ جاری‘موسلادھاربارش ہوگی

ناندیڑپربھنی ( ورق تازہ نیوز)ممبئی کے علاقائی محکمہ موسمیات نے 25 جولائی 2025 کو دوپہر 1 بجے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پربھنی ضلع اور ناندیڑضلع کے لیے 25 جولائی کو یلو الرٹ (Yellow Alert) اور 26 جولائی کو اورنج الرٹ (Orange Alert) جاری کیا ہے۔25 جولائی 2025 کو ضلع میں کہیں کہیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک اور بادلوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،

جبکہ 26 جولائی 2025 کو کہیں کہیں تیز ہواو¿ں کے ساتھ شدید گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ موسلادھار سے انتہائی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس قدرتی آفت کے پیش نظر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ناندیڑ سے بہنے والی گوداوری ندی کی سطح آب میں کچھ اضافہ ہوا ہے ۔

یہ کام ضرور کریں:1. اگر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگی اطلاع ہو تو گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کھلی جگہ پر ہوں اور کوئی محفوظ عمارت نزدیک نہ ہو تو زمین پر بیٹھ کر سر گھٹنوں میں چھپا لیں۔2. آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو فوراً کسی محفوظ جگہ یا گھر میں پناہ لیں۔ بالکونی، چھت یا برآمدے میں کھڑے نہ ہوں۔3. اگر آپ گھر میں ہیں اور برقی آلات استعمال ہو رہے ہیں تو فوراً انہیں بند کر دیں۔4. بجلی کے کھمبوں، تاروں یا لوہے کی کسی بھی چیز سے دور رہیں۔5. اگر آپ پانی میں کھڑے ہوں تو فوری طور پر پانی سے باہر نکل آئیں۔
یہ کام نہ کریں:1. آسمان میں بجلی چمکنے کے دوران گھر کے لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں، شاور کے نیچے نہ نہائیں، پانی کے نل یا پائپ لائن کو نہ چھوئیں اور نہ ہی کسی برقی آلے کا استعمال کریں۔
2. گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے دوران لوہے کی بنی ہوئی چھت یا شامیانے میں پناہ نہ لیں۔3. اونچے درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔4. لوہے سے بنے اونچے ٹاورز یا ڈھانچوں کے قریب مت کھڑے ہوں۔5. اگر آپ گھر میں ہیں تو کھڑکی یا دروازے سے باہر بجلی کو گرتے ہوئے نہ دیکھیں، یہ بھی اتنا ہی خطرناک ہو سکتا ہے جتنا باہر کھڑے ہونا۔
عوام سے گزارش ہے کہ موسمیاتی ایجنسی کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading