محکمہ بجلی نے رات نو بجے بجلی کا مین سوچ بند نہ کرنے کی اپیل کی

نیوٹہری/نئی دہلی(یواین آئی)اتراکھنڈ بجلی کارپوریشن نے کورونا کی روک تھام کےلئے وزیراعظم نریندرمودی کی اتوار رات نو بجے سے نومنٹ کےلئے بجلی بند رکھنے کی اپیل کے پیش نظر لوگوں سے اس دوران بجلی کا مین سوچ بند نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹہری ضلع محکمہ اطلاعات نے اس سلسلے میں اتوار کو ایک اطلاع جاری کی جس میں کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی کے مشرا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بجلی کا گرڈ مضبوط ہے اور ان حالات کو سنبھالنے میں گرڈ میں پوری صلاحیت ہے،پھر بھی صارفین سے اپیل ہے کہ اس دوران بجلی کے سبھی آلات چالو رکھیں اور مین سوچ بند نہ کریں۔
مسٹر مشرا نے کہا کہ اس مدت میں اسٹریٹ لائٹ اور اسپتال وغیرہ ضروری خدمات سے جڑی تنظیموں میں روشنی پہلے کی طرح رہےگی۔واضح رہے کہ مسٹر مودی کی آج رات نو بجے نومنٹ کےلئے بجلی بند رکھنے کی اپیل پر کئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نےسخت اعتراضات ظاپر کئے اور کہا کہ اس سے گرڈ فیل ہوسکتا ہے جس کا ملک کو بڑا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔پاور گرڈ نے حالانکہ واضح کردیاہے کہ اس سے گرڈ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔