سونونگم آئی سی یو میں،آواز بھی نہیں نکل رہی

>ممبئی۔بالی ووڈ کے مشہور سنگر سونونگم ان دنوں کافی بیمار ہیں۔ سونو نگم کو ایک ایسی الرجی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی پوری آنکھ سوج گئی ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرانا پڑا ہے۔ سونو نگم نے انسٹاگرام پر خود اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی فوڈ کھانے سے میری یہ حالت ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر وقت رہتے میں اسپتال نہیں پہنچتا تو یہ اور بھی بڑھ سکتا تھا۔الرجی سی انکی آواز بھی نہیں نکل رہی ہے۔سونو نگم ان دنوں ایک الگ طرح کی الرجی سے گزر رہے ہیں۔ الرجی کے بارے میں بتاتے ہوئے سونو نے اپنی دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام میں ڈالی گئی دونوں فوٹو میں سے ایک میں سونونگم آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کی آنکھ پوری طرح سے سوج چکی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading