محبت میں رُکاوٹ’ ایک شخص نے بھائی کی مدد سے بیوی کوقتل کردیا

چمپارن:(ایجنسیز)بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے شکار پور تھانہ علاقہ میں عشق ومحبت کی وجہ سے ایک شخص نے بھائی کے ساتھ مل کر اہلیہ کا قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ مل دہدیا پوکھریا گاوں باشندہ سنیل مہتو کا عشق نرکٹیا گنج کی ایک خاتون کے ساتھ چل رہا تھا۔

اس کی جانکاری ہونے کے بعد اہلیہ آشا دیوی نے جب مخالفت کی تب سنیل نے بھائی کے ساتھ مل کر دیر شام اس کا گلا دبا قتل کر دیا۔ متوفیہ کاشوہر ریلوے میں نوکری کرتا ہے۔اس سلسلے میں متوفیہ کی ماں نے شوہر اور دیور کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے۔ پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مہارانی جانکی کنور اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں