مجلسی امیدوار مرزا ریاض الحسن کی ایم ایل سی انتخابات میں شاندار جیت

  • آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو تیلنگانہ ودھان پریشد کے چناؤ میں کامیابی ملی ہے

  • تیلنگانہ راشٹر سمتی کو بھی بڑی کامیابی ملی ہے۔ تیلنگانہ راشٹر سمتی نے پردیش کی ودھان پریشد میں چار سیٹوں پر جیت درج کی ہے

  • جبکہ Aimim کا ایک امیدوار ودھان پریشد کا چناؤ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

  • آج تیلنگانہ کے ودھان پریشد میں ہر دو سال بعد ہونے والے چناؤ کے نتائج کا اعلان ہوا ہے۔

حیدرآباد:آج تیلنگانہ ودھان پریشد چناؤ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مرزا ریاض الحسن نے جیت درج کی۔ جبکہ ٹی آر ایس کے سبھاش ریڈی، ییگی ملیشم، ستیوتھی راٹھور، محمد محمود علی نے بھی انتخابات میں جیت درج کروائی.

بتا دیں که ٹی آر ایس نے پانچ سیٹوں میں سے چار سیٹ پر اپنے امیدوار اتارے تھے اور سبھی سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ چناؤ جیتنے والوں میں تیلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی بھی شامل ہیں۔ ٹی آر ایس نے ایک سیٹ ایم آئی ایم کے لئے چھوڑی تھی، جس پر اسکے امیدوار نے جیت درج کی ہے۔

بتا دیں که حال ہی میں کانگریس کے تین ایم ایل ایز نے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سال تیلنگانہ میں ہوئے ودھان سبھا چناؤ میں ٹی آر ایس نے بڑی اکثریت حاصل کی تھی . پارٹی نے 120 سیٹ میں 88 سیٹ پر جیت درج کی تھی۔ چناؤ کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد آزاد اور آل انڈیا فارورڈ بلاک نے ٹی آر ایس کو تائید دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس چناؤ میں اسدالدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کے ساتھ امیدواروں نے چناؤ میں جیت درج کی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading