صدر رجب طیب ایردوان نے پاک و ہند کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں
ترکی اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنےکے لیے ترکی کمر بستہ ہو گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے ۔
صدارتی ذرائع کے مطابق ، اس بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ پاک-ہند کشیدگی پر بھی غورکیا گیا ۔
Prime Minister Narendra Modi today had a telephonic conversation with President of Turkey, Recep Tayyip Erdogan. President Erdogan expressed condolences for the victims of recent terrorist attacks in India, and wished speedy recovery to those injured in the attacks. (File pics) pic.twitter.com/q07BfGeHIb
— ANI (@ANI) March 11, 2019
صدر ایردوان نے اس سے پیشتر پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریش سے بھی رابطہ کیا تھا ۔
یاد رہے کہ پاک۔ہند کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب 14 فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کا ایک ٹرک بم دھماکے سے تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 44 فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔
اس واقعے کا الزام حکومت ہند نے پاکستان پر لگایا جسے اس نے مسترد کر دیا تھا ۔