بیاول میں متعلقہ این سی پی نے کی شکایت
جلگاوں ( عقیل خان بیاولی ) ملک بھر میں سات و ریاست گیر پیمانے پر ۴ مراحل میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ۱۰ مارچ کی شام ۵ بجے سے ضابطہ اخلاق جاری ہونے کا اعلان ہو کر اس پر سختی سے عمل پیراى کرنے کی بھی ہدایات الیکشن کمیشنر آف انڈیا نے دی ہے مگر ریاستی روڈ کارپوریشن کی بس گاڑیوں پر اسی طرح عوامی مقامات پیٹرول پمپ وغیرہ پر ریاستی حکومت کے زیر اہتمام جاری سرکاری اسکیمات کی کھلے عام تشہیر کے لیے و سرکاری اسکیمات کو واضح کرنے والے اور معلومات دینے والے ہوڈینگس و پوسٹرز آویزہ ہیں۔یہ طریقہ مثالی ضابطہ اخلاق کی پامالی ہے جسکی شکایت بیاول تعلقہ این سی پی کے صدر مکیش ایولے نے محکمہ الیکشن سے کی کہ ایس ٹی بسیس سمیت پٹرول پمپ و عوامی مقامات پر آویزاں ھوڈینگس و پوسٹرز سمیت اشتہاری تختیاں فوریطور پر ہٹانے کے احکامات متعلقہ محکمہ کو دیکر مثالی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری ہو کا مطالبہ مکیش ایولے نے بیاول تعلقہ این سی پی کی طرف سے کیا ہے۔