متھرا میں ٹرپل طلاق کا پہلا معاملہ درج

talaqمتھورا، 02 اگست (یواین آئی) اترپردیش کے شہر متھورا میں تین طلاق کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کی ماں نے کوسی کلاں تھانہ میں داماد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ کرشنا نگر کی فاطمہ نے داماد اکرام پر بطور جہیز ایک لاکھ روپئے مانگنے اور بیٹی سے مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دفعہ 498 اے / 323 آئی پی سی/ 504 آئی پی سی / 3/4 جہیز کی روک تھام کا قانون اور مسلم خواتین (شادی سے متعلق حقوق کا تحفظ) کے تحت تھانہ میں یکم جولائی کو رپورٹ درج کرائی تھی۔ خاتون تھانے میں تعینات سب انسپکٹر روچی تیاگی نے بتایا کہ تین طلاق کی نوبت آنے سے پہلے ایکسک بیورو کی ٹیم نے شوہر اکرام اور بیوی جمعرات کو سمجھانے کی کوشش کی تھی اور دونوں ساتھ میں رہنے پررضامند بھی بن ہوگئے تھے۔رضامندی کے بعد دونوں کو خاتون تھانے میں 30 جولائی کو بلایا گیا تھا لیکن تھانہ جانے کے بعد میاں ۔بیوی میں پھر جھگڑا ہوگیا اور اکرام نے ساس فاطمہ کی موجودگی میں بیوی سے تین طلاق کہہ دیا۔فاطمہ کی بیٹی جمعرات فاطمہ نے اس کے بعد سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شلبھ ماتھور سے انصاف کی اپیل کی تھی جس کے بعد تین طلاق پر ضلع میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر درج کی گئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading