مایاوتی اوراکھلیش کاکانگریس کے ساتھ مدھیہ پردیش اوراتراکھنڈمیں بھی اتحاد نہ کرنے کافیصلہ

نئی دہلی:25فروری ۔(ایجنسیز)اترپردیش میں اتحاد کے بعد سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی ایک ساتھ مل کرلوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادواوربی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ایک مشترکہ پریس ریلیزجاری کرکے اس کی اطلاع دی۔اس اتحاد کےتحت مدھیہ پردیش میں سماجوادی پارٹی محض تین سیٹوں (بالا گھاٹ، ٹیکم گڑھ اورکھجروہو) سیٹ پرالیکشن لڑےگی۔ باقی تمام سیٹوں پربی ایس پی کےامیدوارمیدان میں ہوں گے۔ دوسری طرف اتراکھنڈ میں سماجوادی پارٹی کے حصے میں ایک سیٹ گئی ہے۔ اتحاد کےتحت سپا گڑھوال (پوڑی) لوک سیٹ سے الیکشن لڑے گی۔ باقی چارسیٹوں پربی ایس پی امیدوارمیدان میں ہوں گے۔غورطلب ہے کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اوربی ایس پی اتحاد کے تحت الیکشن لڑرہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی 37 سیٹوں پرتوبی ایس پی 38 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ اتحاد میں راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کوبھی تین سیٹیں دی گئی ہیں۔ وہیں کانگریس کے گڑھ امیٹھی اور رائے بریلی میں اتحاد کوئی امیدوارنہیں اتارے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئےمدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی ایک سیٹ اوربہوجن سماج پارٹی کودو سیٹ پرجیت حاصل ہوئی تھی۔ اسمبلی الیکشن میں دونوں ہی پارٹیاں الگ الگ انتخابی میدان میں تھیں۔ کئی سیٹوں پرایس پی – بی ایس پی امیدواروں نے کانگریس کا حساب خراب کردیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مدھیہ پردیش میں دونوں ہی پارٹیوں نے کانگریس حکومت کوحمایت دی ہے، لیکن لوک سبھا الیکشن کے لئے بننے والے اتحاد میں کانگریس کودورہی رکھا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading