اکولہ:25فروری ۔( ڈاکٹر ذاکر نعمانی کے ذرےعہ) : اکولہ شہر کے شےونی علاقے مےں واقع ےنگ مسلم اےجوکےشن اےنڈ سوشل وےلفےئر سوسائٹی پاتور کے زےرِ اہتمام سےد محسن اردو ہائی اسکول مےں الوداعی تقرےب کا انعقاد کےا گےا۔جسکی صدارت مدرسہ ھذا کے ہر دلعزےز صدر مدرس جناب سےد مجےب اقبال سر نے فرمائی تقرےب مےں بحےثےت مہمانِ خصوصی مولانا ابولکلام آزاد اردو ہائی اسکول بابلگاﺅں کے مدرس محمد شکےل صاحب اور اظہر احمد خان صاحب، شےخ شمس القمر صاحب، احمد خان پٹھان صاحب ، سےد احمد علی صاحب تھے اس تقرےب مےں سابق طلبہ کی گلپوشی کی گئی اسی کے ساتھ باروےں جماعت کے طالبِ علم شےخ ناظم کو بےسٹ اسٹوڈنٹ کے خطاب سے نوازا گےا۔طلباءمےں رافعہ تسکےن، آفرےن بانو اور شےخ ناظم نے اپنے خےالات کا اظہار کےا بعدازاں عاصم الدےن سر ، محمد شکےل احمد اور اظہر احمد خان سر نے اس موقع پر طلباءکی امتحان سے متعلق رہنمائی فرمائی۔ اخےر مےں صدارتی تقرےر مےں جناب سےد محب اقبال سر نے حاضرےن طلباءسے خطاب کرتے ہوئے فرماےا کہ جماعت دہم کا امتحان مستقبل کے کامےابی کی پہلی منزل ہے اسے حاصل کرنے کی فکر کرو اور اپنی نےک خواہشات کا اظہار کےا۔ تقرےب کی نظامت کے فرائض قاضی انور الدےن سر نے بخوبی نبھائی، محمد زاہد کے رسم شکرےہ پر ےہ تقرےب اختتام پذےر ہوئی۔ پروگرام کو کامےاب بنانے کے لےے مدرسہ ھذا کے تمام اسٹاف نے انتھک محنت کی۔