گزشتہ گھنٹوں میں سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرڈیوٹی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کی موت کی خبر گردش کررہی ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک سکیورٹی اہلکارماں اوربچے کوسڑک پار کرنے میں مدد دی اور واپس اپنی ڈیوٹی پرآیا تو ایک گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔

تفصیلات کے مطابق فرسٹ سارجنٹ فہد الکلیب الاحساء گورنری میں کنگ عبداللہ ماحولیاتی پارک کے ساتھ والی شاہ عبداللہ رنگ روڈ کو عبور کرنے میں ایک ماں اور اس کے بچے کی مدد کرنے کے بعد خود چل بسا۔
#البطل_فهد_الكليب رحمه الله قبل ساعات من وفاته .. pic.twitter.com/irhjtVf87j
— F A L C O N (@fx91x) September 25, 2022
گشت پر واپسی پروہ ایک کار سے ٹکرا گیا اور اس حادثے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ المناک واقعہ جمعہ کے روز مشرقی صوبے میں میں پیش آیا۔ جاں بحق سارجنٹ کو سکیورٹی گشت کے کمانڈر کی موجودگی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
توفيق الكليب – شقيق الرقيب أول فهد الكليب الذي توفي دهسا في الأحساء خلال احتفالات اليوم الوطني : عادته دوما الابتسام وكان يساعد الجميع ولديه زوجة وثلاثة أطفال #برنامج_سيدتي #روتانا_خليجية pic.twitter.com/99wfWMV7Sy
— برنامج سيدتي (@sayyidaty) September 25, 2022
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں حادثے میں مارے جانے والے اہلکار کے بھائی توفیق الکلیب نے وضاحت کی کہ فہد نے ایک خاندان کو بچانے کے لیے اپنے آپ کو قربان کر دیا۔ اس نے ایک ماں اور اس کے بچے کو سڑک پار کرنے میں مدد کی۔ اس خوف سے کہ انہیں کوئی گاڑی نقصان نہ پہنچا دے مگر اسی سڑک سے واپسی کے دوران ایک لاپرواہ شخص کی طرف سے چلائی جانے والی کار نے اسے ٹکر مار دی۔
رحم الله البطل
فهد بن سالم الكليب
pic.twitter.com/jaXWW0XYe9 https://t.co/pZzpJ8K1wS— 🇸🇦 أبن اﻟ̲أحّســاء🇸🇦 (@over1407) September 25, 2022
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے 33 سالہ بھائی کی موت جمعہ کی صبح 2 بجے اس وقت ہوئی جب وہ شاہ عبداللہ ماحولیاتی پارک کے قریب ایک عوامی سڑک پر اپنے حفاظتی گشت پر کھڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو پرصارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوت ہونے والے اہلکار کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔