نئی دہلی:16مئی۔(ورق تازہ نیوز)سال 2020 ءمیں ملک میں مانسون 2۔3دن قبل پہونچ سکتا ہے ۔ اسکائے میٹ کی پیش قیاسی کے مطابق اس برس کیرالا میں مانسون یکم جون کے بجائے 2۔3 دن قبل یعنی 28 مئی کو پہونچے گا ۔شدیدطوفان انفن خلیج بنگال میںتیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس سے مانسون کی رفتار میںبھی تیزی آئی ہے ۔
انڈومان نیکوبار میں عام طور پر 20 مئی کو مانسون کی بارش شروع ہوجاتی ہے لیکن اس برس 17یا18 مئی یہاں مانسون پہونچ رہا ہے محکمہ ماحولیات کااندازہ ہے کہ کیرالا میں مانسون یکم جون کے بجائے 26 مئی تک بھی پہونچ سکتا ہے یا پھر ماحول میںتبدیلی آئی تو پھر یکم جون کو بھی پہونچ سکے گا۔ہرسال کیرالا یکم جون کو مانسون کی آمد ہو جاتی ہے لیکن سال گزشتہ 2019ءمیں کیرالا میںمانسون 7 جون کو پہونچاتھا۔