ناندیڑ:16مئی۔(ورق تازہ نیوز)حیدر آباد سے شاےع ہونے والے اردوروزنامہ منصف کے ایڈیٹران چیف خان لطیف خان کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر ذاکرہ لطیف خان صاحبہ کا جمعرات 14مئی کی شب شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین 15مئی کوبعد نماز جمعہ شکاگو کے قبرستان میںعمل میں آئی ۔ پسماندگان میںشوہرخان لطیف خان‘فرزند وسیم محمدخاں اورایک دخترشمیم حیدرشامل ہیں ۔
مرحومہ کاآبائی وطن اورنگ آباد ّ(مہاراشٹر) تھا ۔ناندیڑ سے شائع ہونے والے روزنامہ ”ورق تازہ“کے مدیراعلیٰ محمدتقی نے خاں لطیف خاں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر غم پراپنے گہرے رنج و غم کااظہار کیاہے ۔انھوں نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کوکروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔انھیں اپنے قرب جوارمیں جگہ دے اورپسماندگان کوصبرجمیل عطا ءکرے ۔