مالیگاوں: ریاست گیر سطح پر دینیات کے امتحان کا انعقاد

ناسک(عامر ایوبی).مالیگائوں کے مدرسہ معہدملت جسے مہاراشٹر کے جامعہ ازہر اور دارالعلوم دیوبند کے نام سے جانا جاتا ہے کےماتحت چلنے والے ادارہ دینیات کے زیر اہتمام ہر سال دینیات کے امتحانات کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس سال بھی اس امتحان کا انعقاد آج بروز اتوار کو ہوا جس میں مالیگائوں ،ممبی ریاست بھر کے بیس ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی

اس سلسلہ میں ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابقصدر وارکان کے فیصلہ کے مطابق امسال۹؍دسمبر۲۰۱۸ کو امتحان طے کیا گیا تھا جو کہ الحمدللہ اپنے وقت پربحسن وخوبی اختتام کو پہنچا ۔ امسال امتحانات دو مرحلوں میں منعقد کرنے کافیصلہ کیا گیا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوا ،نیز دوسرے مرحلے کے امتحانات کی تاریخ ۳۰؍دسمبر بروز اتوار طے کی گئی ہے،جو کہ ضلع پربھنی، ضلع احمد نگر،ضلع بیڑاور ضلع بلڈانہ وغیرہ میں منعقد ہونگے۔پہلے مرحلے میں تقریبا دیڑھ سوسے زائد سینڑوں پر امتحانات دینیات منعقد ہوئے ، امتحان دو طرح سے لئے گئے، ایک زبانی امتحان جس میںکے جی سے لیکر چوتھی جماعت کے طلبہ وطالبات شریک رہے جن کا نصاب ملی دینیات تھا،، اور دوسرا تحریری امتحان جس میںپانچویں جماعت سے لیکر دسویں جماعت کے طلبا وطالبات شامل تھے، نیز مدارس اور مکاتب کیلئے بھی الگ نصاب زیروکورس اور زبانی نصاب برائے اول بھی جاری کیا گیا تھا جس میں الحمد للہ کافی تعداد میں طلبہ وطالبات شریک ہوئے۔پہلے مرحلے کے تمام امتحانات میں امسال ۲۰؍ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شریک رہے۔

شہر مالیگائوں کے علاوہ مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بھی امتحان دینیات بحسن وخوبی ہوئے جن میں قابل ذکر ضلع پربھنی ،ضلع اورنگ آباد ناندیڑ، احمد نگر، جلگائوں اور پونہ ہیں۔ امتحان منظم انداز میں ہو اس کے لئے شہر مالیگائوں کے علاوہ بیرون شہر بھی ممتحن حضرات کو بھیجا گیا،جن میں حضرت مولانا قاضی عبدالاحد ازہری (صدر ادارئہ امتحان دینیات) مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی (سکریٹری ادارئہ امتحان دینیات)، مولانا سعید احمد ملی، مولانا اشتیاق ملی،مفتی حامد ظفر ملی رحمانی،مولانا نہال احمدملی، حافظ یاسین احمد ملی کے علاوہ دیگر اضلاع ومقامات پراساتذہ معہد ملت بطور ممتحن حاضر تھے، اسی طرح مالیگائوں میں بے شمار مخلصین نے شہر کے مختلف اسکولوں اور سینٹرس پربطور ممتحن فرائض انجام دئیے، جن میںمولانا زبیر احمد ندیمی ملی،مولانا یاسین احمد ملی،مولانا حبیب ملی،، مولانا جمال ناصر ایوبی، اشفاق لعل خان ،جب کہ خواتین میں صالحاتی مبشرہ فردوس، عنبرین میڈم، حنا آپا،الفیہ میڈم، ہاجرہ آپا،رمشاء میڈم ودیگر مخلص معلمات بطور ممتحن حاضر تھیں۔ہر سال کی طرح امسال بھی فلائنگ اسکواڈ دستہ مرد وخواتین پر مشتمل تھا، جنہوں نے اپنے فرض منصبی کو نہایت ہی بہتر طریقے سے انجام دیا اورتمام سینڑوں پر بذات خود جاکر اہتمام کے ساتھ حاضری دی اور مکمل جائزہ لیا اور ادارہ کو رپورٹ دی۔ مردحضرات کے فلائنگ اسکواڈ میں شامل افراد میں قابل ذکرحافظ خلیل احمد ملی،حافظ ریاض احمد ملی، مولانا عبدالحمید جمالی،مولانا سراج احمد ملی ندوی، عتیق احمد صدیقی ،یاسین ،مولانامحمد عابد ملی ندوی،نیز خواتین میں حافظہ حمیرا فردوس، رئیسہ آپا، شگفتہ سبحانی ،ثناء میڈم،طہورا میڈم، صبیحہ آپا وغیرہ تھیں۔ یاد رہیکہ ادارئہ امتحان دینیات بانی معہد ملت مولانا عبدالحمید نعمانی رحمۃ اللہ علیہ کا لگایا ہوا وہ سرچشمہ جو گزشتہ53 برسوں سے امت کے نونہالوں کی دینی پیاس بجھارہا ہے، خصوصاً آج کے مغرب زدہ ماحول میں امت کے بچوں کودین سے روشناس کرنے کی فکر میں لگاہوا ہے۔ مولانا نعمانی مرحوم کے انتقال کے بعدآپ کے ہونہار شاگردوں نے اس کی باگ دوڑ سنبھالی جن میںصدر ادارئہ امتحان دینیات حضرت مولانا عبدالاحد ازہری ،مولانا محمد ادریس عقیل ملی صاحب دامت برکاتہم ( سکریٹر ی ادارئہ امتحان دینیات) مولانا سعید احمد ملی (معاون سکریٹری) قابل ذکر ہیں۔ ادارہ امتحان دینیات کو مزید ترقی دینے کیلئے حافظ خلیل احمد ملی، حافظ ریاض احمد ملی، مولانا عبدالحمید جمالی اور ان کے احباب پر مشتمل ایک مستقل ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کی مخلصانہ جدوجہد کے مفید اثرات سامنے آرہے ہیں، ادارے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کیلئے ارکان شوریٰ پر مشتمل مزید ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading