آج لوہا مجلس بلدیہ کس کے قبضہ میں رہے گی فیصلہ ہوجائے گا

ناندیڑ:9ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز )لوہا میونسپل انتخابات کے لئے آج بروز اتوار کو تقریبا 88 فیصد ووٹنگ ہوئی. ووٹنگ کے دوران پولیس اہلکار کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی. صدربلدیہ کیلئے راست انتخاب عمل میںآرہا ہے جس کےلئے چار امیدوار میدان میں تھے جبکہ کونسل کی 17نشستوں کیلئے 59 امیدواروں میدان میں ہیں. دریں اثنا، کل 10 دسمبرکو ووٹوں کی گنتی صبح دس بجے شروع ہو جائے گا جس کے کچھ وقفہ کے بعد یعنی دوپہر بارہ بجے تک لوہا مجلس بلدیہ کی تصویر واضح ہوجائے گی ۔صدربلدیہ کے راست انتخاب کیلئے بی جے پی کے گجانن سوریہ ونشی ‘ کانگریس سے وینکٹیش سنگیوار عرف سونو‘ بہوجن وستھاپت اگھاڑی کے رمیش مالی اورآو¿زاد کی حیثیت سے شیواجی امبیکر میدان میں ہے۔آج رائے دہی 28 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے تھے.جہاں پر 18 ہزار 600 ووٹرس تھے ۔ شام ہوتے ہوتے 88 فیصد ووٹ ہوگئے تھے ۔ 28مراکز پر120 ملازمین تعینات تھے ۔ پربھاگ نمبر ایک میں 87 فیصدووٹ ڈالے گئے جبکہ پربھاگ نمبر دو میں88فیصد -پربھاگ نمبرتین میں 86فیصد ‘پربھاگ پانچ میں83 فیصد‘پربھاگ چھ میں83 فیصد‘پربھاگ سات میں 91فیصد‘پربھاگ آٹھ میں94فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ تحصیل دفاتر میں 10 دسمبرکو آٹھ میز پر ووٹوں کی گنتی ہوگی جس کےلئے 24 عملہ کا تقرر کیا گیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading