مالیگاؤں کارپوریشن کے معاون انجینئر بدرالدجی پر قاتلانہ حملہ

کارپوریشن کے کامگاروں کا احتجاج، دو دن بند رہیں گے کام کاج

مالیگاؤں(عامر ایوبی) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے واٹر سپلائی محکمہ کے معاون انجینیر محمد بدرالدجی پر کل شب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس کی وجہ سے کارپوریشن کے کامگاروں نے دو روز بطور احتجاج کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں کے اسلامپورہ کے ساکن محمد بدرالدجی سردار کئی برسوں سے کارپوریشن میں اپنے فرائض ایماندارانہ طور پر انجام دے رہے ہیں فی الوقت وہ محکمہ واٹر سپلائی میں معاون انجینئر کے فرائض انجام دے رہے ہیں گزشتہ شب وہ ایک دکان کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ پیچھے سے ایک نامعلوم شخص نے دھار دار ہتھیار سے ان پر قاتلانہ حملہ کردیا جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی جائے وقوع پر موجود افراد نے فوراً انہیں دواخانہ پہنچایا جہاں ابتدائی طبی مدد کی فراہمی کے بعد انہیں نجی ہاسپٹل روانہ کردیا گیا اس جان لیوا حملے کی وجہ سے کارپوریشن میں کام کرنے والے کامگاروں نے کالی فیت لگاکر احتجاج کیا اور دو روز کام بند کا اعلان کیا اسی کیساتھ کامگاروں نے مطالبہ کیا ہے فوراً سے پیشتر حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading