اب تعمیرات سے منسلک مزدوروں کو بھی ملیں گے پکے مکانات

  • اٹل باندھکام کامگار(دیہی) آواس یوجنا کے تحت 1.5لاکھ روپئےکی امداد

  • اندراج شدہ مزدور مستحق

لاتور( محمدمسلم کبیر)لاتور ضلع میں مہاراشٹر تعمیری مزدور بہبودی بورڈ کے تحت دیہی علاقوں کے تعمیری شعبے سے منسلک مزدوروں کو ذاتی ملکیت کی اراضی پر مکان کی تعمیر یا موجود کچے مکان کو پکے مکان میں تبدیل کرنے کے لئے نئی اسکیم چلائی جارہی ہے.اس اسکیم کے تحت اپنے مکان کی تعمیر کے تعمیرات کے شعبے سے منسلک مزدور کو مالی امداد دینے کا فیصلہ بورڈ نے 14/ جنوری 2019 کو لیا.مزدوروں کواس فیصلے کاگذشتہ کئی دنوں سے انتظار تھا.اب دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تعمیری شعبے سے منسلک اور رجسٹرڈ مزدور اٹل باندھکام کامگار (دیہی) آواس یوجنا کے تحت مالی امداد سے مستفید ہونگے.

مستحق مزدوروں کو اس اسکیم سے فائدہ دلانے کے لئے ایک انتخابی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.جس میں چیف ایازکیوٹیو آفیسر، ضلع پریشد کے صدر، پروجیکٹ ڈائریکٹر، ضلع دیہی ترقیاتی بورڈ کا رکن، ایکزکیٹیو انجنئیر، ضلع پریشد کے اراکین، نائب چیف آفیسر، مہاراشٹر عمارات و دیگر تعمیراتی بہبودی بورڈ کے رکن معتمد ہونگے.جو مستحقین کا انتخابات کرینگے.

اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے مزدور کا باندھکام کامگار کلیان منڈل کے پاس رجسٹریشن ہونا لازمی ہے.دیہی علاقے کے رجسٹرڈ مزدور کو اپنے پکے مکان کی تعمیر کے لئے اٹل باندھکام کامگار آواس یوجنا کے تحت ذاتی ملکیتیا بیوی، شوہر، کے نام کی ملکیت اراضی پر نئے مکان کی تعمیر یا کچے مکان کو پکے مکان میں تبدیل کرنے کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے کی مالی امداد دی جائیگی. اس امداد کے حصول کے لئے مزدور کو متعلقہ دفتر کے آفیسر کی جانب سے دئے گئے شناختی کارڈ کی نقل، آدھار کارذ، خود اعلان کردہ حلفنامہ، سات بارہ کی نقل، اراضی ملکیت کا اندراج نامہ، گرام پنچایت میں اراضی کا انداراج نامہ، اور بنک پاس بک کی نقل درخواست کے ساتھ منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے. اٹل باندھکام کامگار آواس یوجنا (دیہی) کے لئے منتخب درخواست گذار ،اس امداد کے حصول کے بعد کم از کم 269 مربع فٹ اراضی پر پکے مکان کی تعمیر کرنا لازمی ہے.اس تعمیر میں حکومت کی جانب سے ملی ہوئی رقم کے علاوہ مزید رقم درکار ہو تو درخواست گذار کو خود کرنا ہوگا. چونکہ تعمیری شعبے سے منسلک ان رجسٹرڈ مذدوروں کو جو ڈیڑھ لاکھ روپئے مالی امداد مل رہی ہے اس میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار اسکیم کی جانب سے 18 ہزار روپئے، سوچھ بھارت ابھیان کے تعمیر بیت الخلاء اسکیم کے 12 ہزار روپیوں کا بھی شمار ہے اور یہ مالی امداد صرف ایک بار ہی اداکی جائیگی.

مزید تفصیلات ویب سائٹ پر https://www.mahanews.gov.in/Home/HomeDetails.aspx?str=sKAmrQPhNXw=

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading