مالیگاؤں میں مصر کے سابق صدر شھید محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

مالیگاؤں (عامر ایوبی) گزشتہ روز یہ دکھ بھری خبر سنے کو ملی کی مصر کے اسلام پسند سابق صدر محمد مرسی کیساتھ قید و بند میں ناروا سلوک اختیار کیا گیا اور اسکی وجہ سے انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا اور اس دار فانی سے کوچ کرگئے- اس خبر سے پورا عالم اسلام اور انسانیت کے علمبرداروں میں دکھ کی لہر پائی جارہی ہے- شھید مرسی کی پوری دنیا میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے-

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھی شھید مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی- جماعت اسلامی مالیگاؤں کے حزیفہ ہدائی کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق بروز منگل بعد نماز مغرب اسلام کے عظیم قائد اور سابق صدر مصر محمد مرسی شہید کی غائبانہ نماز جنازہ جامعۃ الھدی گراونڈ میں فیروز احمد اعظمی (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں) کی اقتداء میں ادا کی گئی- نماز کے بعد مسجد جامعة الھدی میں تعزیتی نشست کا بھی انعقاد ہوا، جس میں منظور احمد، فضل الرحمن عبدالباری ، ہلال الدین، شبلی محمد، فضل الرحمن جگر، شاہد اقبال اور اخیر میں فیروز احمد اعظمی نے شہید مرحوم کے اوصاف اور اخوان المسلمین کے جیالوں کی خدمات و قربانیوں پر روشنی ڈالی.

تعزیتی کلمات پیش کئے، عبدالعظیم فلاحی کی دعا سے مجلس کا اختتام ہوا-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading