مالیگاؤں : منصورہ انجینئرنگ کالج میں تعلیمی نمائش کا انعقاد

مالیگاؤں(عامر ایوبی) مالیگاؤں کے منصورہ انجینئرنگ کالج میں دو روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مالیگاؤں سمیت اطراف کی اسکولوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے

اس نمائش میں چار سو سے زائد پروجیکٹ رکھے گئے ہیں جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں آج یہاں نمائندہ عامر ایوبی نے حاضری دی تو ہر طرف طلباء کا ہجوم نظر آیا بچوں کے بنائے ہوئے مختلف پروجیکٹ کو دیکھ کر عقل دنگ رہ گئی اور بے ساختہ علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آگیا یہ ” نہیں نا امید ساحل اپنی کشت ویراں سے، ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی” بچوں نے اپنے اساتذہ اور سرپرستوں کی رہنمائی میں نمائش کو لیکر بڑی محنتیں کیں ہیں اگر بچوں پر تھوڑی سے توجہ دی جائے تو ان میں بہت سارے بچے اعلی مقام تک پہنچ سکتے ہیں یہ نمائش کل (آج اتوار) کو بھی رہیگی اور شام پانچ بجے اسکا اختتام عمل میں آئیگا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading