مالیگاؤں : سٹیزن کیمپس میں دو روزہ تعلیمی نمائش اور تہذیبی و ثقافتی میلے کا آغاز

مالیگاؤں(عامر ایوبی/پریس ریلیز) سال پہلے میں جب یہاں پر زیرتعلیم تها اس وقت یہاں پر صرف تین کمرے ہوا کرتے تھے آج اس کیمپس میں بطور مہمان آنے پر ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں حقیقت میں سٹیزن کیمپس مالیگاؤں کا وہ واحد ادارہ ہے جس نے انتہائی کم وقت میں زیادہ ترقی کی ہے ان وسیع خیالات کا اظہار سابق طالب علم سردار پرائمری اسکول ڈاکٹر وصی اقبال(ماہرامراض اطفال) نے کیا موقع تها دو روزہ تعلیمی نمائش و میلے کی افتتاحیہ تقریب کاجسکی صدارت ڈاکٹر اشفاق مشتاق(آرتهو سرجن) نے کی موصوف نے اسطرح کی تعلیمی و ثقافتی تقریبات کو ضروری قرار دیا جس سے طلباء کی ہمہ گیرصلاحیتوں کو جلا ملے اور کیمپس کے روح رواں و چئیرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب اور انکے تمام ہی یونٹ کے اسٹاف ممبران و طلباء و طالبات کی سراہنا کی اور مفید مشوروں سے نوازا- قبل اسکے نمائش و میلے کا افتتاح ڈاکٹر وصی اقبال اور معزز مہمانان کے دست مبارک سے ہوا الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے اپنے تعلیمی مشن کے اگلے پڑاؤ اور اقدامات کی تفصیلات بھی مہمانان و حاضرین کے گوش گذار کیں بعدازاں نرسری، کریچ سینٹر، سلیمہ حجّن پری پرائمری، سردار پرائمری اسکول کے ننھّے منّے طلباء و طالبات نے اپنی زبردست فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ایکشن سانگ، ممیکری، لطیفہ، ہزل، مونو ایکٹ، غزل، اور ڈرامہ پیش کرکے مہمانان و ناظرین کو دم بخود کردیا۔

کیمپس کے میدان میں کھانے پینے کے اسٹالس، تفریحی لوازمات، جھولوں کے علاوہ ٹرین بھی موجود ہے اور تقریبا ً22 کمروں اور وسیع ایوبی ہال میں تعلیمی وسائل پر مشتمل نمائش لگائی گئی جسے مہمانان نے کافی سراہا۔ قبل ازیں سردار پرائمری اسکول کی فعال ہیڈ مسٹریس ایّوبی پروین میڈم نے اس تعلیمی تہذیبی ثقافتی فنی تفریحی علمی ادبی سائنسی معلوماتی دلچسپ و منفرد نمائش و میلہ کی غرض و غایت بیان کی مہمانان کا تعارف و رسم گل پیشی لکچرار رضوان ربّانی نے ادا کی۔ جبکہ مہمانان میں ڈاکٹر اشفاق مشتاق ، ڈاکٹر وصی اقبال، ڈاکٹر آفاق بلال،ڈاکٹر عتیق فہمی، ڈاکٹر عبدالحمید، ڈاکٹر آصف سلیم، فیروز حسین بادشاہ، عبدالرشید سیٹھ ایولے والے،شاہد سیٹھ ایولے والے، مولانا انیس الرحمن، حافظ سراج احمد، امام الحسن، ضیاء ریاض(المدینہ)،زاہدبهکو ،ایوبی جمیل حسن،ایوبی مرتضی حسن، شبیر رمضان، ایّوبی معاذ احمد صاحبان رونق اسٹیج رہے، سٹیزن کیمپس کے تمام ہی یونٹ کے پرنسپال اینڈ اسٹاف ممبران، طلباء و طالبات، نان ٹیچنگ اسٹاف، از اول تا آخر موجود رہے، نظامت کے فرائض محمد عارف دلارجبکہ رسم شکریہ ڈاکٹر آصف سلیم نے ادا کئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading