نئی دہلی:9جنوری۔(ایجنسیز)آپ کو بھی سیلفی لینے کا شوق ہے تو سنبھل جائیں۔ دنیا بھر کے ڈاکٹر اس پر اتفاق ظاہر کر چکے ہیں کہ سیلفی لینے والوں کو ایک عجیب بیماری گھیر سکتی ہے۔ اس بیماری کا نام سیلفی رسٹ ہے۔ سین فرانسسکو کے سینئر ڈاکٹر لیوی ہیری سن کے مطابق اس بیماری میں کلائی میں تیز درد رہتا ہے جو انگوٹھے اور رنگ فنگر تک بھی چلاجاتا ہے۔ بیماری بڑھنے پر پورے ہاتھ اور کندھے تک میں خطرناک درد رہنے لگتا ہے جو سہن بھی نہیں ہو پاتا۔یہاں تک کہ روز مرہ کے کام کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔سیلفی رسٹ کارپل ٹنل سنڈروم ہے۔ کارپل ٹنل کلائیوں کے بیچ ایک سنکری سرنگ نما جگہ ہوتی ہے جو چھوٹی ہڈٰوں سے بنتی ہے ان ہڈیوں کو کارپل بونس کہتے ہیں۔زیادہ سیلفی لینے کی وجہ سے ہڈیوں کی بیماری ہو جاتی ہے جو درد کے طور پر دکھائی دیتی ہے۔ مانا جا سکتا ہے کہ درد ہی اس کی شروعات علامات ہیں۔سیلفی رسٹ ان لوگوں کو ہوتا ہے جنہیں سیلفی لینے کی لت ہوتی ہے۔ کوئی بھی ایک سیلفی سے اطمینان نہیں آتا۔ اچھی سیلفی لینے کیلئے کلائی کا مسلسل طویل وقت تک استعمال نسوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کی وجہ سے کلائی کے سن پڑنے جیسی باتیں بھی ہوتی ہیں۔ کئی بار یہ حالت اتنی خراب ہو جاتی ہءکہ نسوں کو نقصان پہنچتا ہے۔