بنگلورو:14۔اکتوبر۔ کرناٹک میں ایک مسلمان شخص کو کرناٹک رائٹ ٹو فریڈم آف ریلجن ایکٹ کے تحت لڑکی کو شادی کے بہانے مذہب تبدیل کروانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بنگلورو نارتھ ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونائک پاٹل کے مطابق سید معین کے خلاف خاتون کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 8 اکتوبر کو خاتون اور مرد سے تھانے میں پوچھ گچھ کی گئی۔
عورت کی ماں جمعرات کی رات دوبارہ شکایت درج کروائی کہ سید معین نے انکی بیٹی سے شادی کے بہانے دوسرا مذہب اختیار کر وایا۔
پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ اسی مناسبت سے کرناٹک پروٹیکشن آف رائٹس ٹو فریڈم آف ریلیجن ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کے مطابق آندھرا پردیش کے پینوکونڈہ میں تبدیلی مذہب کیا گیا ہے