’ليپ کا سال‘ کيا ہوتا ہے؟

جارجين کلينڈر کے مطابق ايک سال ميں 365 دن ہوتے ہيں۔ ليکن ’ليپ کے سال‘ ميں مجموعی طور پر 366 دن ہوتے ہيں۔ اس کی کوئی خاص وجہ نہيں، يہ صرف رياضی کے قوانين کے تحت ضائع ہونے والے وقت کو حساب ميں لانے کی کوشش ہے۔

در اصل ايک سال اس وقت کو کہا جاتا ہے کہ جو ہماری زمين سورج کے گرد ايک مکمل چکر لگانے کے ليے ليتی ہے۔ ہمارے اندازوں کےمطابق يہ مدت 365 دن پر مشتمل ہے ليکن باريکی سے جائزہ ليا جائے، تو يہ مکمل طور پر درست نہيں۔ ايک حقيقی سال کے ليے ٹراپيکل سال، سولر سال، ايسٹرونوميکل سال اور ديگر کئی ناموں سے جانا جاتا ہے۔

در حقيقت يہ سال 365 دن، پانچ گھنٹے، اڑتاليس منٹ اور چھياليس سيکنڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر ان اضافی گھنٹوں اور منٹوں کو حساب ميں نہ ليا جائے، تو مختلف موسموں کی تاريخوں ميں تبديلی آ سکتی ہے۔

ايک عام سال 365 دن کا ہوتا ہے، جو ايک ٹراپيکل سال سے ايک دن کا ایک چوتھائی کم ہوتا ہے۔ پھر 366 دن پر مشتمل ليپ کا سال ايک ٹراپيکل سال کے ايک دن کے تين چوتھائی حصہ زيادہ ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ عام سال اور پھر ليپ سال کا ملاپ ہميں وقت کے مطابقت رکھنے ميں مدد فراہم کرتا ہے۔

’ليپ کا سال‘ قديم رومن ثقافت ميں جوليس سيزر نے متعارف کرايا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading