ناندیڑ:7ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)کوویڈ کی وجہہ سے گزشتہ دو سالوں سے تبلیغی جماعت کے ضلعی سطح کے عمومی اجتماعات منعقد نہیں کئے جارہے تھے ۔لیکن امسال تمام پابندیاں ختم ہونے کے بعد جماعت نے اپنے اجتماعات منعقد کرنے کافیصلہ کیااورمہاراشٹربھر میں ضلعی سطح کے عمومی اجتماع منعقد ہورہے ہیں۔
ناندیڑضلع کا دو روزہ اجتماع لوہا تعلقہ میں قندہار روڈ پر سینکڑوں ایکڑ اراضی پر6 اور 7ڈسمبرکو منعقد کیا۔ جس میں ناندیڑضلع کے علاوہ پڑوسی اضلاع سے ریکارڈ تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔6 ڈسمبرکو بعد نماز فجر اجتما ع کاآغاز ہوا ۔آج بعد نماز عشاءرقت انگیز دعا پر اجتماع کااختتام عمل میں آیا ۔دو دنوں تک تبلیغی جماعت کے ریاستی سطح کے علماﺅں اورناندیڑ کے مقامی علماءنے پُرمغزبیانات کئے اورمسلمانوں کو اچھی اچھی نصیحتیں کیں کرنے کے علاوہ تبلیغ سے جوڑنے کی تلقین کی۔آج اجتماع گاہ سے ہی کچھ جماعتیں بھی دعوت دین کے کام کیلئے روانہ ہورہی ہیں۔
اس اجتماع میں توقع سے کہیں زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ اسکے باوجود یہاں پر تمام تر انتظامات بہت ہی عمدہ طریقے سے انجام دئےے گئے۔آج دعا تھی اور آخری دن تھا اسلئے صبح سے ہی ہزاروں کی تعدادمیںلوگ اجتماع گاہ پہنچ رہے تھے۔ ناندیڑ شہر میں آج بھی کاروبار تقریبا بند ہی رہا۔اسلئے سڑکوںاور بازاروں میںسناٹاچھایا ہواتھا۔اجتماع میں معمرین ‘نوجوا ن اور چھوٹے بچے بھی موجود تھے۔ہزاروں کی تعدادمیںلو گ اجتماع میں شریک ہوئے مگر والینٹرس نے بہت ہی عمدہ طریقے سے تمام نظام کو سنبھالے رکھاتھا۔