لوک سبھا ایگزٹ پول» ناندیڑ – اورنگ آباد – ہنگولی سے کون ہوگا کامیاب؟ مہاراشٹر میں کسے ملیں گی سب سے زیادہ سیٹیں؟ جانئیے …

ناندیڑ:19 مئی ( ورق تازہ نیوز) لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج پرآج مختلف ٹی وی چینلوں اورخانگی کمپنیوں نے اپنے ایگزٹ پولس کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق مرکز میں پھر ایک بار بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی حکومت تشکیل پائے گی جبکہ مہاراشٹر میں کانگریس اور این سی پی کو اتحاد کو پھر ایک زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو زبردست کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔

مختلف چینلوں کے ایگزٹ پولس میں مہاراشٹر میں کانگریس کو کافی نقصان بتایا گیا ہے اوراس نے سال 2014ءمیں جن دو سیٹوں کامیابی حاصل کی تھی اس پر بھی اس پر اس مرتبہ کانگریس کو شکست کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ جس میں ایک سیٹ ناندیڑ حلقہ لوک سبھا اور ایک ہنگولی حلقہ لوک سبھا کی ہے جہاں سے بالترتیب اشوک راو چوہان اور راجیوساتو کامیاب ہوئے تھے ۔ لیکن اس مرتبہ سروے میں ان دونوں سیٹوں کو بھی خطرے میں بتایا گیا ہے ۔

ریاست میں اس مرتبہ پرکاش امبیڈکر اور اسدا لدین اویسی کی قیادت ونچت بہوجن اگھاڑی کا قیام عمل میں آیا تھا جس نے ریاست کے تمام نشستوں پراپنے امیدوار کھڑے کیے تھے جس کا راست نقصان سیکولر ووٹوں کو ہوتا نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شولاپور حلقہ لوک سبھاسے کانگریس کے امیدوار سشل کمار شندے اورونچت اگھاڑی کے پرکاش امبیڈکر کو بھی شکست ہوگی اور یہاں سے بی جے پی کا امیدوار کامیاب ہوگا ۔اسی طرح اکولہ لوک سبھا حلقہ سے بھی پرکاش امبیڈکرشکست ہوگی ۔

اورنگ آباد حلقہ لوک سبھا سے ایم آئی ایم ونچت اگھاڑی کے امیدوار امتیازجلیل کو شیوسینا کے امیدوار چندرکانت کھیرے شکست دے سکتے ہیں۔ ٹی و ی 9 اور سی ووٹر کے مشترکہ سروے کے مطابق مہاراشٹرمیں بی جے پی شیوسینا اتحاد کو 34اور کانگریس۔این سی پی مہااگھاڑ ی کو 14سیٹوں پرکامیابی مل سکتی ہے ۔ جبکہ اے بی پی اور نیلسن کے ایگزٹ پول کے مطابق مہاراشٹر کی منجملہ 48 نشستوں میں بی جے پی اور شیوسینا کو 17-17 سیٹوں پرکامیابی ملے گی ۔

کانگریس کو چار‘ این سی پی کو9 نشستوں پرکامیابی ملنے کاامکان ہے ۔ اور ایک نشست پر سوابھیمان شیتکری سنگھٹنا کامیاب ہوگی ۔ریاست مہاراشٹرمیں کانگریس۔این سی پی مہااگھاڑی کو یقینا ونچت اگھاڑی سے بہت نقصان اٹھانا پڑرہاہے جبکہ سینا بی جے پی کو فائدہ ہورہا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading