ممبئی، 15نومبر (یو این آئی ) نوے (90) سالہ مشہور گلو کارہ لتا منگیشکر کی صحت کےتعلق سے سوشل میڈیا پر مختلف طریقہ کی خبریں آرہی ہے آج دوپہر ان خبروں کی گلو کارہ کے خاندان کے ممبران نے تردید کی ہے اور بتلایا کہ برج کینیڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے کمرہ میں زیر علاج لتا دیدی کی صحت میں افاقہ ہورہا ہےاور دواؤں کا ان کے جسم پر اثر ہو تا دکھلائی پڑ رہا ہے ۔
لتا منگیشکر کی صحت کے تعلق سے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ان خبروں کو لے کر ملک و بیرونِ ملک میں مقیم ان کے لاکھوں مداح فکر مند ہے۔
خاندان کے افراد کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق لتا منگیشکر کی حالت میں سدھار آیاہے ۔اور وہ چاہتے ہے کہ جلد از جلد لتا منگیشکر اسپتال سے گھر واپس آئے۔
واضح رہے کہ لتا منگیشکر گذشتہ پانچ دنوں سے برج کینیڈی اسپتال میں سانس لینے کی تکلیف کی وجہ سے زیر علاج ہے اور وہ فی الوقت نمونیا میں مبتلا ہے ۔