قوم وملت سے ایک دردمندانہ اپیل

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ … امید ہے کہ آپ تمامی احباب ومشائخ خیر وعافیت سے ہوں گے ۔

عرض تحریر یہ ہے کہ اس سال یکم رمضان 1441ہجری بمطابق 25/اپریل 2020ء بروز سنیچر سے شروع ہونے کا پورا امکان ہے لھذا ایک مختصر اور اہم بات آپ سب ائمہ،حفاظ قرآن کریم ،ٹرسٹیان و متولیان و ذمہ داران ،احباب اہل خیر وثروت ومحسنین سب کی خدمت میں رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ علماء کرام،مشائخ و حفاظ قرآن کریم جو باہر تراویح یا دروس قرآن کریم کے لئے بات کرچکے ہیں یا کررہے ہیں یا مدارس کے وہ سفراء حضرات جو رمضان میں مدرسے کے مالی تعاون کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں اور اپنی کماحقہ ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور سال بھر کے لیے مدرسے کے مالی اخراجات کا مکمل انتظام کرتے ہیں ان سب سے بحیثیت ایک عالم دین میں افروز عالم سلفی،گلری دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ رمضان سے پہلے یا بعد جب تک حالات مکمل اپنی پٹری پر نہیں آجاتے اور ملک میں پھیلی وبا،بیماری ،بے چینی واضطراب و افراتفری ختم نہیں ہوجاتی تب تک باہر دوسرے شہروں یا صوبوں کی طرف سفر کا ارادہ بالکل نہ کریں، اس سال اپنا گھر سے نکلنے کا ارادہ بالکل ترک کردیں ، رمضان اپنے گھر پر ہی گزاریں ۔اور منتظمین سے بھی دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ علماء کرام کو حالات جب تک پٹری پر آئیں کم از کم ایک دو ماہ کا مشاہرہ ضرور دے دیں یا ممکن نہ ہو تو کوشش کرکے ضرور دلائیں تاکہ ان علماء کرام و حفاظ کرام کے اخراجات پورے ہوسکیں اور وہ سب اپنی فیملی کے ساتھ رمضان المبارک میں گزر بسر کرسکیں ۔*

*احتیاط ضروری ہے لھذا منتظمین حضرات اپنے محسنین ،مخیرین،و معاونین سے بات کرکے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منگالیں یا بات کرکے رمضان کے بعد ان کے پاس آئیں اور ایسے موقع پر مخیرین و محسنین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ابھی اور آنے والے اس بابرکت مہینے میں فقراء و مساکین کی ضرورتوں اور ان کی مالی تعاون کے لیے آگے آئیں اور اپنے اس تعاون کا ایک حصہ مدارس کے لیے خاص رکھیں اور خود ضرورت مند مدارس و مراکز تک پہونچائیں ممکن ہو تو ان کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال دیں تاکہ دین کا شمع جلتا رہے اور اسلام کا قندیل(چراغ) ہمیشہ روشن رہے.*
*ورنہ اگر احتیاطاً کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تو اس کا خمیازہ سب کو بگھتنا پڑے گا دوران سفر کچھ بھی ان ھونی پیش آ سکتی ہے ، اس لیے سفر کرنے کا ارادہ بالکل نہ کریں یہ سب کے حق میں زیادہ بہتر اور مفید ہوگا.*

*تمام اداروں کے منتظمین اور تمام جمعیات کے ذمہ داران سے بھی میں ایک بار دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنے لیٹر پیڈ پر بھی اس بات کو گھمبیرتا سے لے کر کوئی بہتر اور صحیح قدم اٹھائیں تاکہ پوری قوم کو اس کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے اور مزید رسوائی و ندامت و شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔*
*یالیت قومی یعلمون*
*اللہ تعالیٰ ہم سب کی ضروریات کو پوری فرماتے ہوئے ہم سب کی حفاظت فرمائے ، امن وسکون کے ساتھ گزر بسر کی توفیق دے اور دشمنان وشرپسندوں کے شرور وفتن سے ہم سب پوری امت مسلمہ کو محفوظ رکھے اور اس وبا و بلا سے ہم سب کو نجات دے اور اپنی عافیت و پناہوں میں ہمیں رکھے اور ہم سب کے نماز،روزہ و صدقات و خیرات و نیکیوں کو قبول کرتے ہوئے اسے آخرت میں ہم سب کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے اور آنے والے رمضان المبارک کو ہم سب کے لئے باعث مغفرت بنائے .( آمین تقبل یارب العالمین)*

*آپ کا اپنا دینی بھائی:*
*افروز عالم ذکراللہ سلفی،گلری،ممبئی*
*سکریٹری: ذکری’ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی*
*afrozgulri@gmail.com*
*7379499848*
*10/04/2020*

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading