فیض العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کے آرٹ ٹیچر شیخ ذاکر ریٹائرڈ
ناندیڑ:یکم ۔مارچ۔( ورق تازہ نیوز)فیض العلوم ہائی اسکول اور جونئیر کالج ناندیڑ کے آرٹ ٹیچر جناب شیخ ذاکر شیخ احمد 29 فروری 2024 کو اپنی 36 سال سے زائد خدمات کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔
طویل خدمات کے بعد ریٹائرڈ ہونے پر پرنسپل ، اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملہ نے انھیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔