فون پر خاتون کو تنہا ملاقات کرنے کا پیام، پولیس عہدیدار معطل

جلور (راجستھان): پولیس عہدیدار کو فون پر خاتون کے ساتھ فحش کلامی کرنے اور تنہا ملاقات کرنے کیلئے زور دینے پر معطل کردیا گیا ہے۔ راجستھان کے ضلع جلور میں اسٹیشن ہاؤز آفیسر کو ایک خاتون کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے سنا گیا۔ اس کا آڈیو وائرل ہوگیا۔ آڈیو میں پولیس عہدیدار نے شادی شدہ خاتون سے کہا کہ وہ اس کی رہائش گاہ پر تنہا ملاقات کرے۔ ایس ایچ او شبیر محمد کو خاتون سے یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا تھا کہ اس خاتون کو دیکھ کر وہ پاگل سا ہوگیا ہے۔ پولیس کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد ایس ایچ او کے خلاف معطلی کے احکام جاری کئے گئے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading