فوجی خاتون نے نشے کی حالت میں مرد فوجی کو بنایا ہوس کا شکار

لندن : انگلینڈ کے برک شائر میں ایک فوجی خاتون کی طرف سے نشے میں سبھی حدیں پار کرتے ہوئے مرد فوجی سے جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس معاملے میں ملزم فوجی خاتون کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سال کی کوری ایلس ہولمیس نام کی خاتون فوجی نے شراب کے نشے میں رات 3 بجے اپنے ایک جونیئر مرد ساتھی کے ساتھ جنسی استحصال کیا ۔

برطانیہ میڈیا میں اب اس مدعے پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ اگر خاتون فوجی کی جگہ مرد فوجی نے یہ غلطی کی ہوتی تو اسے جیل بھیج دیا گیا ہوتا لیکن خاتون فوجی کو صرف وارننگ دے کر کیوں چھوڑ دیا گیا ۔ فوجی خاتون اسی ریجمنٹ سے تعلق رکھتی ہے جس سے پرنس ولیم اور پرنس ہیری جڑے رہے ہیں ۔ واردات پچھلے اتوار کی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading