فلسطینیوںکیخلاف اسرائیلی جرائم میں امریکہ برابر مجرم ہے: حماس

غزہ : اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں امریکہ برابر کا مجرم ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ کہنا کہ ’اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے‘ یہ قابض صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام، جارحیت اور مظالم جاری رکھنے کی حمایت کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کھلم کھلا اندھے تعصب کا شکار ہے جو فلسطینیوں کے بجائے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading