فرخ آباد: اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد کے محمد آباد کے گاؤں کرتھیا سے تقریباً 20 بچوں کو اغوا کر لینے کی سنسنی خیز خبر منظور عام پر آئی ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر جب پولیس اہلکار نے اس گھر کے قریب جانے کی کوشش کی جہاں بچوں کو اغوا کر کے رکھا گیا ہے تو اغوا کرنے والے سر پھرے نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔ حملہ کی وجہ سے کوتوال سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ADG law & order PV Ramashastry: Rescue operation is being done. Quick Response Team (QRT) and Special Operation Group (SOG) team are there. Anti-Terrorism Squad (ATS) is on its way. It is being said that around 20 children are inside. https://t.co/rRliU5vMIh
— ANI UP (@ANINewsUP) January 30, 2020
آخری اطلاع موصول ہونے تک پولیس سرپھرے سخص پر قابو کرنے سے قاصر ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دیگر افسران متعدد تھانوں کی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ یرغمال بنائے گئے بچوں کے والدین کا رو رو کر برا حال ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ جبکہ کانپور رینج کے آئی جی اس جگہ پر موجود ہیں جہاں بچوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پی وی راما شاستری نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’کتھاریا گاؤں میں بیس بچوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔‘‘
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو