بھیونڈی ( شارف انصاری):- کارپوریشن انتظامیہ سے بغیر پرمیشن لئے ہوئے نائیگاوں روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے دو بلڈر فراز ضیاالدین مرچنٹ اور شکیل مرچنٹ کے خلاف شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں کارپوریشن پربھاگ افسر بالارام جادھو نے ایم آر ٹی پی کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔
ملی معلومات کے مطابق مذکورہ دونوں بلڈر نے نائیگاوں روڈ پر واقع پرانے گھر نمبر 1455 سروے نمبر 751 کی جگہ پر گراؤنڈ فلور کے فرش سمیت لوڈ بیئرنگ کی شکل میں پترا ڈال کر غیر قانونی تعمیر کیا تھا ۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق بلڈر نے مذکورہ جگہ پر تعمیر کرتے وقت کارپوریشن بلدیہ سے ضروری پرمیشن نہیں لیا تھا ۔ جس کے لئے دونوں بلڈر کے خلاف شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں ایم آر ٹی پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔