جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کی جانب سے فری رشتہ پیامات کیمپ کا کامیاب انعقاد

اورنگ آباد (جمیل شیخ): نکاح کے موقع پر اسلام نے عورت کے والد ین پر کسی قسم کی معاشی ذمہ داری نہیں رکھی ہے مرد کو نہ صرف یہ کے مہر کی رقم ادا کرنا ہے بلکہ زندگی بھر اپنی شریک حیات کی کفالت اور اس کی دیگر ضروریات کی تکمیلکی ذمہ داری بھی مرد ہی پر ہے۔

اورنگ آباد شہر و دیگر اہم قومی خبروں کیلئے ہمارے واٹس ایپ گروپ کو ابھی جوائن کریں

لیکن اس کے بر عکس آ ج ہم نے اسلام کے احکامات کو فراموش کر دیا ہے جس کے نتیجے میں جنسی بے راہ روی اور ارتداد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔یہ بیان مولانا الیاس خان فلاحی نے گذشتہ روزایمپیریل لانس میں جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد کی جانب سےمنعقد فری رشتہ پیامات کیمپ کے افتتاحی سیشن میں دیا انھوں نے مزید کہا کہ بے رسومات شادی بیاہ اور پیامات میں اسلام مخالف معیارات کو اپنانے سے قابل لڑکیاں بھی بے جا ڈیمانڈس کے نام پر بغیر نکاح کے زندگی گذارنے پر مجبور ہے ۔ کیمپ کا آغاز دارالقضاء و پیامات سینٹر کے نگران اعلیٰ مولانا عبدالقوی فلاحی کے تذکیر بالقرآن سے ہوا جس میں مولانا نے کیمپ کی غرض غایت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ اور رشتہ پیامات جیسی مقدس عبادت بھی کمرشل ہو گئی ہے اس شعبہ میں سروس پرووائڈ کروانے والے رشتوں سے پہلے اور رشتے ہو جانے کے بعد منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں جتنی رقم خرچ کی جائے اس کے مطابق حسین اور دولت مند لڑکے لڑکیوں کی نشاندہی کی جاتی جس سے مال خرچ کرنے والے اپنی پسند کے مطابق رشتے حاصل کرلیتے ہیں لیکن اُن میں سے بہت سارے نکاح سے برکت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں اسلام کے مقررہ معیارات کو فرامو ش کر دیا جاتا ہے۔ افتتاحی سیش کی نظامت دارالقضا ء انچارج مولانا عبدالماجد ندوی نے انجاد دی۔

کیمپ میں 240 لڑکے اور 590 لڑکیوں کے رجسٹررڈ بائیو ڈیٹا و تصاویر سرپرستوں کے مشاہدے کے لیے رکھے گئے تھے۔کیمپ کے انعقاد میں تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے لڑکے اور لڑکیوں کے کل ۴۳ کائونٹر لگائے گئے تھے۔ کیمپ میں ایسے لڑکے لڑکیوں کے پیامات کا تعارف بھی رکھا گیا تھا جن کی قلع یا طلاق ہو چکی ہے۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں معاون ناظم شہر عبدالجواد قادری، ناظمات حلقہ خواتین ، فہیم النساء ، شاکرہ خانم ، شائستہ قادری، خالدہ امتہ العزیز ، مجاہد حکیم،نذرالاسلام، سید توفیق،سید عبدالرحمن آصف، مشتاق خان، ڈاکٹر عمران احمد خان،الیاس احمد ، افضل انصاری اور تمام ہی مقامی ارکان و کارکنان نے انتھک جدو جہد کی۔ بلامعاوضہ رشتہ پیامات سینٹر مستقل روزآنہ ۴ سے ۸ بجے مرکز اسلامی یونس کالونی پر جاری رہتا ہے جس سے ضرورت مند استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کیمپ سے سرپرستان کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading